ہیڈ فون کے کرنٹ نے نوجوان کی جان لے لی

ویب ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2018
نوجوان چارجنگ پر ہیڈفون لگا کر استعمال کرتے ہوئے سوگیا تھا (فوٹو: فائل)

نوجوان چارجنگ پر ہیڈفون لگا کر استعمال کرتے ہوئے سوگیا تھا (فوٹو: فائل)

کوالالمپور: ملائیشیا میں ہیڈفون لگا کر سونے والا نوجوان بجلی کے جھٹکے لگنے سے جان گنوا بیٹھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ محمد ایدی اظہر  موبائل چارجنگ پر لگا کر ہیڈفون استعمال کر رہا تھا کہ وہ گہری نیند سو گیا اور موبائل کو چارجنگ سے ہٹانا بھول گیا، صبح جب متوفی کی والدہ نے کام پر جانے کے لیے بیٹے کے کمرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں آیا، والدہ سمجھی کہ بیٹا سو رہا ہے اور وہ کام پر چلی گئیں۔

شام کو گھر واپسی پر ماں جب بیٹے کے کمرے میں گئی تو دیکھا بیٹا  انتقال کرچکا ہے اور کانوں سے خون نکل رہا ہے، بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی اور بتایا گیا کہ ہیڈفون سے بجلی کے جھٹکے لگے جو جان لیوا ثابت ہوئے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ہیڈفون سے لگنے والے کرنٹ سے کسی شخص کی موت واقع ہوئی ہو، ملائیشیا کا ایدی اظہر ہیڈفون سے موت کے منہ میں جانے والا اس سال کا چوتھا  نوجوان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔