- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
13 کلو گرام سونا پہن کر گھومنے والا ویت نامی تاجر
ہوچی من سٹی: ویت نام کا ایک تاجر ان دنوں سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہے جو گھر سے سونا پہنے بغیر باہر نہیں نکلتا لیکن ٹھہریئے اس کے پہنے ہوئے سونے کی مقدار چند گرام نہیں بلکہ 13 کلو گرام ہے جس کی حفاظت کے لیے 5 باڈی گارڈز ہمہ وقت اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔
36 سالہ ٹران نوک فوب کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی دیکھی جاسکتی ہے اور لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد خود ٹران نے بھی سونا پہنی ہوئی اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں یہاں تک کہ اس کی شہرت چین اور تھائی لینڈ تک پہنچ گئی۔ بعض لوگوں نے اتنے بڑی مقدار میں سونے پر اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض کا خیال ہے کہ یہ سونا اصلی ہے کیوں کہ ویت نامی سونا پہننے کو خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔
ٹران کے زیورات میں شامل خاص موٹی زنجیر سے بندھا ایک پینڈنٹ قابل دید ہے جس کا وزن 5 کلوگرام ہے۔ دونوں ہاتھوں میں سونے کے کڑوں کا وزن 5 کلوگرام ہے جبکہ 500 گرام کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں ساتھ ہی ٹران کمر کے گرد ایک کلوگرام کا پٹا بھی کبھی کبھار پہن لیتا ہے۔
پانچ سال قبل تاجر نے زیورات پہننے شروع کیے اور ٹران کے بقول اس کی قسمت جاگنے لگی جس کے بعد اس نے مزید سونا پہننا شروع کردیا۔ اگلے مرحلے میں وہ سونے کی ٹوپی اور قمیص کا آرڈر دے چکا ہے۔
اگرچہ پانچ کلو ہار سے تاجر کی گردن پر بوجھ پڑتا ہے اور ڈاکٹر اس سے منع بھی کرچکے ہیں لیکن ٹران اب بھی اسے گردن میں پہنتا ہے۔ ٹران ایک جانب تو پیٹرول کمپنی کا مالک ہے تو دوسری جانب وہ ڈانس کلب سے بھی رقم کماتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔