شاہ رخ اور دیپکا کی فلم کے نئے گیت نے دھوم مچادی

نیٹ نیوز  بدھ 3 جولائ 2013
فلم’چنائی ایکسپرس‘ عید کے موقع پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

فلم’چنائی ایکسپرس‘ عید کے موقع پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

2007 کے بعد شاہ رخ خان اور دیپکا کی جوڑی پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی نئی ایکشن کامیڈی فلم’چنائی ایکسپرس‘ کے ٹریلر کے بعد نئے رومانٹک گانے کی وڈیو نے بھی مچائی ہوئی ہے۔

امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ’تتلی‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کوچن مئی سریپادہ اور گوپی سندر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں شاہ رخ خان اپنی ہیروئن دیپکا کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں جب کہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپریس میں شاہ رْخ اور دیپکا کے ساتھ ساتھ ستھیا راج،منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ رانی مکھرجی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہونگی۔

شاہ رْخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں چھ سال بعد بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘کی جوڑی پھر ساتھ نظر آئیگی جسکی کہانی ایک آدمی کے ممبئی سے رامیشورم تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم’چنائے ایکسپرس‘یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال عید کے موقع پر8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔