- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
اعلان کے باوجود ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع نہ کر سکا
کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے ریجنل آفس کراچی میں اسناد کی تصدیق کا منصوبہ تعطل کا شکارہوگیا ہے اور ایچ ای سی کراچی ریجن کی عمارت کی تعمیرمیں تاخیرکے سبب اعلان کے باوجود یکم جولائی سے کراچی سمیت سندھ بھرکی جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و اساتذہ کی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔
جس کے سبب کراچی ریجنل آفس میں اسناد کی تصدیق کے اعلان سے طلبا واساتذہ میں خوشی کی لہرمایوسی میں تبدیل ہوگئی ہے کراچی سے فوٹوکاپی پر تصدیق کی فیس 500روپے جبکہ اصل سندکی تصدیق کی فیس 800روپے مقررکی گئی تھی، یادرہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کے احکامات پر ریجنل آفس کراچی نے سندھ بھرکی جامعات کی اسناد کی تصدیق کا سلسلہ کراچی سے شروع کرنیکااعلان کیاتھا جس سے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ اسلام آباد اسنادبھجوانے کاسلسلہ رک جاتا تاہم ایسانہیں ہوسکا، ایچ ای سی ریجنل آفس کراچی کے باہرباقاعدہ ایک نوٹس بھی آویزاں کیاگیاہے۔
جس میں اسناد کی تصدیق کیلیے آنیوالے امیدواروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے اسنادکی تصدیق شروع کرنے کے اعلان کے باوجود ناگزیروجوہات کی بنا پر اسناد کی تصدیق فی الحال شروع نہیں کی جارہی ہے اس سلسلے میں امیدواروں کوجلد آگاہ کیا جائیگا ’’ایکسپریس‘‘ نے جب اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹرزاہد حسین دھاریجو سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ انتظامیہ کوامیدتھی کہ ایچ ای سی کراچی کی زیرتعمیرعمارت یکم جولائی سے قبل مکمل ہوجائے گی تاہم عمارت کی تعمیر میں تاخیرکے سبب ایچ ای سی ریجنل آفس اس منصوبے پر دی ہوئی تاریخ پرعملدرآمدنہیں کرسکا ہے۔
کیونکہ جس عمارت میں ایچ ای سی کادفترکام کررہا ہے اسنادکی تصدیق کیلیے یہ جگہ ناکافی ہے اوربڑی تعدادمیں امیدواروں کی متوقع آمد کے سبب موجودہ عمارت میں اسناد کی تصدیق کاعمل شروع نہیں کیاجاسکتا، زاہد حسین دھاریجوکاکہنا تھا کہ نئی حکمت عملی کے تحت اب ایچ ای سی ریجنل آفس عید کے ایک ہفتے بعداسناد کی تصدیق کراچی سے شروع کریگا، واضح رہے کہ ایچ ای سی نے حال ہی میں ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کو لاہور اور پشاور سینٹروں سے شروع کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔