زارا اکبر کا معاوضہ نہ ملنے پر اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے انکار

این این آئی  جمعرات 4 جولائ 2013
اداکارہ نے رواں ہفتے فیصل آباد میں پروڈیوسر عقیل چوہدری کے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں کھنڈ دیاں پڑیاں ‘ ‘ میں پرفارم کرنا تھا فوٹو: فائل

اداکارہ نے رواں ہفتے فیصل آباد میں پروڈیوسر عقیل چوہدری کے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں کھنڈ دیاں پڑیاں ‘ ‘ میں پرفارم کرنا تھا فوٹو: فائل

لاہور: اسٹیج کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے طے شدہ معاوضہ دینے میںٹال مٹول سے کام لینے پر فیصل آباد میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارمنس سے معذرت کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے رواں ہفتے فیصل آباد میں پروڈیوسر عقیل چوہدری کے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں کھنڈ دیاں پڑیاں ‘ ‘ میں پرفارم کرنا تھالیکن پروڈیوسر کی طرف سے طے شدہ معاوضہ دینے میں ٹال مٹول سے کام لینے پر اداکارہ نے معاہدہ ختم کر دیا ہے اور اب وہ پانچ جولائی سے ملتان کے بابر تھیٹر میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔اس ڈرامے کے ڈائریکٹر یوسف کامران اور پروڈیوسر شیخ نعیم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔