آئی پی ایل نیلامی: 346پلیئرزشارٹ لسٹ،9کی بنیادی قیمت2کروڑ روپے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2018
آئی پی ایل نیلامی:346پلیئرزشارٹلسٹ،9کی بنیادی قیمت2کروڑ روپےفوٹو: فائل

آئی پی ایل نیلامی:346پلیئرزشارٹلسٹ،9کی بنیادی قیمت2کروڑ روپےفوٹو: فائل

 ممبئی:  انڈین پریمیئر لیگ نیلامی کیلیے 346 کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سے 226 بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، 9کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے ہے،ان میں برینڈن میک کولم، کرس ووئکس، لسیتھ مالنگا، کولن انگرام، شان مارش، کورے اینڈرس، سام کیورن، انجیلو میتھیوز اور ڈی آرسی شارٹ شامل ہیں، بھارتی پلیئرز میں سب سے زیادہ ڈیڑھ کروڑ روپے بنیادی قیمت پانے والے جادیو اناڈکٹ ہیں۔

ان کے ساتھ فہرست میں 19 پلیئرز شامل ہیں،یوراج سنگھ، وردھیمان ساہا، محمد شامی اور اکشر پٹیل کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔ افغانستان کے بھی 8 پلیئرز شارٹ لسٹ ہوئے، محمد خان کی صورت میں امریکا کی نمائندگی بھی موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔