معاہدے پر دستخط سے انکار، بابراورآصف ورلڈ ٹیم اسنوکر سے باہر

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 12 دسمبر 2018
 بابرمسیح اورآصف کوجمعرات سے مصر میں شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنا تھافوٹوفائل

بابرمسیح اورآصف کوجمعرات سے مصر میں شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنا تھافوٹوفائل

 کراچی:  پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن نے ٹاپ کیوئسٹ بابرمسیح اورمحمدآصف کو ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا۔

بابرمسیح اورآصف کوجمعرات سے مصر میں شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے قومی ایسوسی ایشن کے نئے کنٹریکٹ پردستخط سے انکارکردیا، اب صرف ایک پاکستانی ٹیم عالمی ٹیم چیمپئن شپ اورسکس ریڈ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

دوسری جانب سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور بابر مسیح نے کہا کہ ہمیں دھونس اور دھمکیاں دے کرعالمی مقابلے میں شرکت سے روکا گیا، ایونٹ میں جانے کے لیے کراچی پہنچے تھے، زبردستی دستخط کرانے کی کوشش کی گئی، انکار پر دھمکیاں دی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔