ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ثناء میر کی گیند ’’پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار‘‘

ایکسپریس ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2018
ثنا میر نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فوٹو : فائل

ثنا میر نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی بولر ثنا میر کی حیران کن لیک بریک گیند کو ’’پلے آف دی ٹورنامنٹ ‘‘قرار دیا گیا ہے۔

سابق کپتان ثنا میر نے آئرش بلے باز لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا۔ کرکٹ شائقین نے ووٹ کے ذریعے ثنامیر کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈیلیوری قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ 38 رنز سے جیتا تھا۔ ثنا میر نے 4 اوورز میں 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق کپتان نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔