برف باری جاری، دھند میں اضافہ، مری روڈ بند، سیاح پھنس گئے

نمائندگان ایکسپریس  بدھ 12 دسمبر 2018
سردی کی شدت میں اضافہ،گرم کپڑوں کی مانگ بڑھ گئی، 9 پروازیں منسوخ،15تاخیر کا شکار

سردی کی شدت میں اضافہ،گرم کپڑوں کی مانگ بڑھ گئی، 9 پروازیں منسوخ،15تاخیر کا شکار

 لاہور:  صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ٹھنڈ کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کہ مطابق ملک بھر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی شہریوں میں گرم کپڑے اورخشک میوہ جات کی مانگ بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم ابرآلود رہا اور بارش ہوئی۔ ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات و سرکل بکوٹ میں برف باری سے مری روڈ بگنوتر سے آگے مکمل طور پر بند ہوگئی۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہوا،ضلع غذر میں موسم سرما کی دوسری برف باری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ قلات اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔