جدید ترین 3000 ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ کی تقریب

اسٹاف رپورٹر  بدھ 12 دسمبر 2018
تقریب میں اعلیٰ حکام کی شرکت، 2019 تک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا، ترجمان بحریہ

تقریب میں اعلیٰ حکام کی شرکت، 2019 تک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا، ترجمان بحریہ

 کراچی:  پاک بحریہ کیلیے بنائے جانے والے جدید ترین 3000 ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی چیف نیول اوورسیئر چائنا، کموڈور اظفر ہمایوں تھے، تقریب میں شپ یارڈ، مقامی حکومت اور پاک بحریہ کے حکام نے شرکت کی، جہاز کی لمبائی 80 میٹر سے زائد ہے جو سروے کے جدید آلات سے لیس ہے اور گہرے سمندر میں آپریشن کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے۔

جدید ترین سروے جہاز پاکستان کی میرین ریسرچ میں تقویت کا باعث ہو گا اور زیر آب تلاش اورسروے کے آپریشنز کی سہولتیں فراہم کرے گا، سروے جہاز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری جغرافیائی سروے کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا، سروے جہاز اگست2019 کے آخر تک پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا، پاک بحریہ ہائیڈرو گرافی میں درخشاں روایات کی امین ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔