گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی

اے پی پی  بدھ 12 دسمبر 2018
گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی
،فوٹو: انٹرنیٹ

گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی ،فوٹو: انٹرنیٹ

 واشنگٹن:  امریکی سرچ انجن گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے جیکوارڈ نامی یہ جیکٹ لیوائز کے ساتھ مل کر متعارف کرائی ہے جس میں نصب پینل اسمارٹ فون سے ایک اپلیکیشن کے ذریعے منسلک ہے، جیسے ہی منسلک اسمارٹ فون اور جیکٹ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے جیکٹ میں نصب پینل روشن ہوجاتا ہے اور وائبریٹ کرنا شروع کردیتا ہے۔ جیکٹ کی قیمت ساڑھے 3 سو ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔