مردان میں 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

ویب ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2018
پانچ سالہ بچی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا	 ہے فوٹوفائل

پانچ سالہ بچی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فوٹوفائل

مردان: کاٹلنگ کے علاقے چیچاڑ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے چیچاڑ میں مبینہ طور پر پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ بچی کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر روز 9 بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں جب کہ 60 فیصد کیسز میں بچوں کو ہراساں کرنے والے ان کے اپنے قریبی لوگ یا خاندان کے افراد ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔