- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے۔
اسلام آباد:قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے پوری ایمانداری، قومی جذبے اور دن رات مخلصانہ کوششیں کرکے ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔ اس کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق میرے ساتھ پنجاب کابینہ میں شامل تھے وہ بہت ہی شریف النفس انسان ہیں اور محنت و ایمانداری سے کام کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب پارٹی کی بہت متحرک، محنتی اور زیرک رہنما ہیں، نیب نے انہیں نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیراگون کیس؛ خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے کیونکہ نواز شریف دور حکومت میں بجلی کا بدترین بحران ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا جب کہ سی پیک کے علاوہ پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی،160 ارب روپے کی بچت ان منصوبوں میں کی گئی یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔