اوکاڑہ میں دہشت گردی  کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2018
دہشت گردوں میں یعقوب، راز محمد، یونس اور حیات اللہ شامل ہیں، سی ٹی ڈی۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں میں یعقوب، راز محمد، یونس اور حیات اللہ شامل ہیں، سی ٹی ڈی۔ فوٹو: فائل

اوکاڑہ: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر اوکاڑہ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتارکیا، دہشت گردوں کی شناخت یعقوب، راز محمد، یونس اور حیات اللہ کے نام سے ہوئی اور چاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ برآمد کرلئے گئے ہیں، اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔