بھارت انڈر19کرکٹر نے اننگز میں تمام10 وکٹیں اڑا دیں

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2018
منی پور کے 18 سالہ لیفٹ آرم میڈیم پیسر  راجکمار نے 11 رنز کے عوض تمام وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

منی پور کے 18 سالہ لیفٹ آرم میڈیم پیسر راجکمار نے 11 رنز کے عوض تمام وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت انڈر19کرکٹر ریکس راجکمار سنگھ نے اننگز میں حریف ٹیم کی تمام10 وکٹیں اڑا دیں۔

بھارت کے ایک انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریکس راجکمار سنگھ نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا، منی پور کے 18 سالہ راجکمار نے کوچ بہار ٹرافی میچ میں اروناچل پردیش کے خلاف اپنی لیفٹ آرم میڈیم پیس کا جادو جگاتے ہوئے صرف 11 رنز کے عوض 10 وکٹیں لیں۔

اس تباہ کن پرفارمنس کی بدولت منی پور نے چار روزہ میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔