- بشام خود کش حملہ؛ پاکستان سیکیورٹی بڑھائے اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کرے، چین
- عمران خان کا پیغام پوری طرح نہیں پہنچایا جا رہا، پی ٹی آئی اجلاس میں قانونی ٹیم پر تنقید
- جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ
- کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
- ججوں کے خط کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کا فیصلہ
- ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
آئی ایم ایف کے کہنے سے پہلے ہی روپے کی قدرکم اور بجلی گیس کی قیمتیں بڑھائیں،وزیرخزانہ
لندن: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط اور ہدایات کا انتظار کیے بغیر خود ہی روپے کی قدر میں کمی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم وہ سب کررہے ہیں جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی پابندیوں اور شرائط کے انتظار کی بجائے حکومت نے اپنے ابتدائی دنوں میں شرح سود میں اضافہ کیا، نئے ٹیکسز عائد کیے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں اور روپے کی قدر میں کمی کی۔حکومت کی جانب سے یہ تمام اقدامات اور اس سے متعلق دیگر فیصلے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان پر چینی قرضہ ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں کا دس فیصد ہے، ہمیں چینی قرضے کی فکر ہونی چاہیے لیکن امریکا کو چینی قرضے کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ امریکا چین کا سب سے بڑا مقروض ہے۔
بلوچستان میں چینی منصوبوں سے متعلق تحفظات اور بد امنی سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں وہاں لوگوں کا غصہ نہیں ہے بلکہ یہ اسپانسر دہشت گردوں کی سرگرمیاں ہیں جو پاکستان کے باہر سے مالی وسائل اور تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ’بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور اس کے ذریعے سی پیک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سنجیدہ کوششیں ہیں اور اس پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے اور اس کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔