کترینہ نے فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2018
فلم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،کترینہ کیف

فلم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،کترینہ کیف

 ممبئی: عامر خان کے بعد کترینہ کیف نے بھی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان ‘ کی ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ فلم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور سب نے اپنی طرف سے اچھا کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کے باوجود فلم شائقین کی توقعات پر پوری نہیں اترسکی۔

اس سے قبل عامر خان نے بھی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ فلم ان کے مداحوں کو اس مرتبہ تفریح فراہم نہیں کرسکی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کے فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ سے متعلق دلچسپ انکشافات

واضح رہے کہ رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی  فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839ء میں شائع ہونے والے ناول  ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘  پر مبنی ہے جس میں  عامر خان نے ’’امیرعلی‘‘ ، امیتابھ بچن نے ’’خدا بخش‘‘، اداکارہ کترینہ کیف نے ’’ثریا‘‘ کا کردار ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔