پنجاب میں تھیٹرز کے عارضی لائسنس معطل

کلچرل رپورٹر  اتوار 19 اگست 2012
لاہور،فیصل آباد،ملتان اورگوجرانوالہ سمیت متعدد شہروںکے ہالزمیں اسٹیج ڈرامہ نہیں ہونگے۔ فوٹو: فائل

لاہور،فیصل آباد،ملتان اورگوجرانوالہ سمیت متعدد شہروںکے ہالزمیں اسٹیج ڈرامہ نہیں ہونگے۔ فوٹو: فائل

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تھیٹرز کے عارضی لائسنس معطل کر دیے ہیں جس کے بعد متعددتھیٹرز میں عید پر اسٹیج ڈرامے نہیں ہوسکیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسے تمام تھیٹرز عید پر ڈرامہ نہیں لگا سکیں گے جن کے پاس عارضی لائسنس موجود تھا۔

اس نوٹیفیکیشن کے بعد پنجاب میں متعدد تھیٹرز میں عید پر اسٹیج ڈرامے نہیں چل سکیں گے۔ اس فیصلے سے لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ سمیت متعدد شہروں کے ہالز میں عارضی لائسنس پر اسٹیج ڈرامے لگتے تھے جو اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ لاہور میں صرف الحمرا اور الفلاح تھیٹرز میں ڈرامہ لگ سکے گا اور اسٹیج کے متعدد فنکار عید پر بیروزگار رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔