سرفراز احمد نے آئندہ سال ورلڈ کپ تک زیادہ تجربات نہ کرنے کا عندیہ دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 13 دسمبر 2018
میگا ایونٹ سے قبل اسکواڈ کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کپتان ۔ فوٹو : فائل

میگا ایونٹ سے قبل اسکواڈ کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کپتان ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: سرفراز احمد نے ورلڈ کپ تک زیادہ تجربات نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں جب سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہراتے ہوئے ورلڈکپ پاکستان لانے میں کامیاب ہوں گے تو جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے۔

کپتان نے کہا کہ ہم پُرعزم ہیں کہ جون 2017 میں پرستاروں کے سامنے ٹرافی اٹھاکر خوشیاں منانے کا موقع دوبارہ آئے گا، ہمارے پاس یہی بہترین دستیاب کرکٹرز ہیں جو اب کھیل رہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ چند ایک مزید آجائیں، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف 5، 5 ون ڈے میچز کی سیریز ہیں، اس دوران پول میں موجود متبادل کرکٹرز کی آزمائش بھی کرسکتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکے، البتہ زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ہمیں انہی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا اور اعتماد دینا ہے، ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پرفارم کرتے ہوئے پاکستان کیلیے ٹائٹل جیت سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔