کرکٹ میچ میں ٹاس کیلیے بیٹ کا استعمال صدیوں پہلے بھی ہوچکا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2018
18 ویں صدی کی روبرٹ جیمز کی ایک پینٹنگ میں ایک بچے کو ٹاس کیلیے بیٹ کو اچھالتے دکھایا گیا ہے، بھارتی ماہر اعدادوشمار۔ فوٹو: فائل

18 ویں صدی کی روبرٹ جیمز کی ایک پینٹنگ میں ایک بچے کو ٹاس کیلیے بیٹ کو اچھالتے دکھایا گیا ہے، بھارتی ماہر اعدادوشمار۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  کرکٹ میچ میں ٹاس کیلیے بیٹ کا استعمال صدیوں پہلے بھی ہوچکا ہے۔

کرکٹ کے ایک بھارتی ماہر اعدادوشمار موہن داس مینن نے کہاکہ 18 ویں صدی کی روبرٹ جیمز کی ایک پینٹنگ میں ایک بچے کو ٹاس کیلیے بیٹ کو اچھالتے دکھایا گیا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان آصف اقبال نے بگ بیش لیگ میں اس پرانی روایت کو دہرانے کے آئیڈیے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ادھر ایم سی سی کے کرکٹ اکیڈمی منیجر ای ین فریسر نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا کو اس مقصد کے لیے پلیئنگ قواعد میں تبدیلی درکار ہوگی، قوانین کی رو سے ٹاس کے لیے سکہ اچھالنا ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔