پی پی 168 ضمنی انتخاب؛ ن لیگ کی چھوڑی نشست پر تحریک انصاف کامیاب

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2018
حلقے میں 262 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ۔ فوٹو : فائل

حلقے میں 262 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ۔ فوٹو : فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کامیاب ہوگئی ہے۔

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ نشست پی پی 168 پرضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ضمنی انتخاب میں کُل 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد محمود قادری کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

آرٹی ایس سسٹم کے تحت تمام 83 پولنگ اسٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر کامیاب قرار پائے، انہوں نے 17 ہزار 579 ووٹ حاصل کئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد قادری نے 16 ہزار 892 ووٹ لئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔