اسٹیج اداکاروں کی اکثریت صوبائی دارالحکومت اپنے پرستاروں کیساتھ عید منائے گی

کلچرل رپورٹر  بدھ 22 اگست 2012
ان ڈراموں کے عید سے لے کر اگلے دو روز تک روزانہ خصوصی دو ‘ دو شوز پیش کیے جائینگے، فوٹو : فائل

ان ڈراموں کے عید سے لے کر اگلے دو روز تک روزانہ خصوصی دو ‘ دو شوز پیش کیے جائینگے، فوٹو : فائل

لاہور: اسٹیج کے نامور اسٹارز کی اکثریت صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپنے پرستاروں کے ساتھ عید منائینگے۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح ‘ محفل ‘ ناز ‘الحمراء ‘ کلچرل کمپلیکس سمیت نو کے قریب اسٹیج ڈرامہ کے شوز ہونگے۔

جن میں الفلاح تھیٹر میں ’’جوان ہوگئی‘‘ ‘ محفل ’’کھیل قسمت کا‘‘ اور ناز تھیٹر میں ’’جانو عیدی دو‘‘ میں تھیٹر کے نامور اسٹارز افتخار ٹھاکر‘ ناصر چنیوٹی‘ سخاوت ناز‘ آصف اقبال‘ سلیم البیلا‘ ساجن عباس‘ نسیم وکی‘ طاہر نوشاد‘ گلفام ‘ طاہر انجم ‘ہنی البیلا‘میگھا‘ خوشبو‘ ظفری خان‘ رابیل خان‘ لیلیٰ ‘صائمہ خان ‘ نگار چوہدری‘ طارق ٹیڈی‘ اکرم اداس‘ پائل چوہدری‘ آشا چوہدری‘ صوبیہ خان‘ لکی ڈئیر‘ ارشاد احمد‘ سرفراز وکی ‘ سلیم پنچھی سمیت دیگر شامل ہیں۔ الحمراء ہال ون ‘ ٹو ‘ اوپن ائیر تھیٹر اور کلچرل کمپلیکس میںہونیوالے ڈرامہ کی کاسٹ بی کلاس فنکاروں پر مشتمل ہے۔

ان ڈراموں کے عید سے لے کر اگلے دو روز تک روزانہ خصوصی دو ‘ دو شوز پیش کیے جائینگے۔عیدالفطر پر اداکارہ نرگس کسی اسٹیج ڈرامہ میں کام نہیں کر رہی جب کہ ان کی بہن اداکارہ دیدار شہزاد تھیٹر فیصل آباد میں ’’جوڑی کمال کی‘‘ میں پرفارم کرینگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔