سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2018
سابق ویمن کرکٹر شرمین خان نے 28 میچ پاکستان کی جانب سےکھیلے فوٹوفائل

سابق ویمن کرکٹر شرمین خان نے 28 میچ پاکستان کی جانب سےکھیلے فوٹوفائل

لاہور: سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان 48 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان لاہور میں نمونیہ کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔

سابق کھلاڑی شرمین خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ متعارف کرانے میں اہم کردار اداکیا، اڑتالیس سالہ شرمین خان نے 28 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اہلخانہ کے مطابق  شرمین خان کی تدفین دوپہرکولاہورمیں ہوگی۔

کرکٹر شرمین کے والد نے ویمن کرکٹ کو 90 کی دہائی میں بہت سپورٹ کیاتھا۔ قومی ویمن کرکٹرز نے شرمین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔