ایمرجنگ ایشیا کپ؛ بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

عباس رضا  جمعرات 13 دسمبر 2018
بھارت نے 173 رنز کا ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا فوٹو:ٹوئٹر

بھارت نے 173 رنز کا ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا فوٹو:ٹوئٹر

 کراچی: ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے جس کے جواب میں بلو شرٹس نے 173 رنز کا ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صرف 42 رنز کے سفر میں 4 وکٹیں گنوانے  والی پاکستان ٹیم نے کپتان محمد رضوان کے 67 اور سعود شکیل کے 62 رنز کی بدولت 172 کا مجموعہ حاصل کیا۔

بھارتی بولرز مرکانڈا 4، انکت راجپوت اور  جیانت یادیو نے 2 ، 2 شکار کیے۔ بھارتی ٹیم نے ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد ہمت سنگھ 59 اور نتیش رانا 60 پر ناقابل شکست رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔