سیالکوٹ میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے باپ بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2013
 افتخار احمد جب کنویں میں بے ہوش ہونے لگے تو انہوں نے اپنے بیٹوں کومدد کے لئے پکارا تاہم تینوں مستری سمیت دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

افتخار احمد جب کنویں میں بے ہوش ہونے لگے تو انہوں نے اپنے بیٹوں کومدد کے لئے پکارا تاہم تینوں مستری سمیت دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

سیالکوٹ: پسرور میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پسرورکے علاقے ٹھٹھی باجوہ میں افتخار نامی شخص نے پرانے کنویں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے گزشتہ رات کیمیکل ڈال کر اس کا منہ ڈھانپ دیا جس نے زہریلی گیس کی شکل اختیا ر کرلی اورآج صبح جب افتخار اور مستری ارشد اس کا جائزہ لینے کے لئے کنویں میں اترے تو زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہونے لگے۔

افتخاراحمد نے اپنے  بیٹوں اظہر اورمظہر کو مدد کے لئے پکارکر پانی مانگا لیکن جب بدقسمت بیٹے والد کی مدد کے لئے پہنچے تو وہ بھی واپس نہ آئے اور چاروں کی کنویں میں دم گھٹنے سے موت واقع ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔