وزیر مملکت مراد سعید وفاقی وزیر مقرر، سمری منظور

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2018
مراد سعید اس وقت وزیر مملکت مواصلات کے طورپر کام کررہے ہیں. فوٹو: فائل

مراد سعید اس وقت وزیر مملکت مواصلات کے طورپر کام کررہے ہیں. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر مملکت برائےمواصلات مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو وفاقی وزیرمقرر کردیا گیا ہے اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم سیکریٹریٹ نے سمری ارسال کی تھی، قائم مقام صدر نے وزیرعظم کی تجویز پر سمری کی منظوری دی، جب کہ کابینہ ڈویژن بھی وفاقی وزیر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت مواصلات کے طورپر کام کررہے ہیں، دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔