- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے جامع پالیسیاں لارہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے پوری قوت سے کارروائی کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے تمام ایجنسیوں کواکٹھا کرکے جامع پالیسی لارہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی غیرت کے لیے خود انحصاری لازمی ہے، میرا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار ہو، ہاتھ پھیلانے والا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پیسے کمانا گناہ نہیں ہے، ناجائز طریقے سے پیسے کمانا گناہ ہے، ٹیکس چوری کرنا گناہ ہے، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پالیسیاں لارہے ہیں، منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی دیکھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان ایک بہترین ملک ہے جہاں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ترقی نہیں کرسکتے۔ چین نے 30 سال میں ستر کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، ملک سے غربت ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہم برآمدات کو بڑھانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، ٹیکس پالیسی اور ٹیکس کلیکشن کو علیحدہ کردیاہے، وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈیسک بنے گا۔ جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو مدد فراہم کرنا اورآسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ہمیں سرمایہ کاروں سے مسلسل رابطے میں رہوں گا اور گاہے بگاہے ان سے تفصیلات حاصل کرتا رہوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔