- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
پاک لین کمپنی کیس؛ آصف زرداری اور بلاول نے نیب میں جواب جمع کرادیا
راولپنڈی: پاک لین کمپنی کیس میں نامزد ملزمان سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب راولپنڈی میں جواب جمع کرادیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاک لین کمپنی میں شیئر رکھنے کے الزام میں آج طلب کررکھا تھا تاہم دونوں رہنماؤں نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے بجائے اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے جواب جمع کرادیا ہے۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور نیئر بخاری نیب رالپنڈی میں پیش ہوئے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد وقار کی سربراہی میں نیب کی 3 رکنی ٹیم کے سامنے جواب جمع کرایا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری اور بلاول بھٹو طلب
نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پاک لین کمپنی کے معاملات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، اراضی کی حد بندی کا معاملہ محکمہ مال کے زیر التوا ہے، پاک لین کمپنی نے 2016 سے سنگجانی میں 2 ہزار 760 کنال اراضی سے متعلق حد بندی کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ابھی تک حد بندی نہیں کی گئی، چیئرمین نیب سے درخواست ہے کہ اس کیس کو ختم کریں۔
سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پاک لین اراضی معاملہ دیوانی نوعیت کا کیس ہے، اس پر نیب کا نوٹس پیپلز پارٹی کو ہراساں کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔