دورہ جنوبی افریقا؛ سرفراز کی بلے بازوں سے ذمہ داری کی توقع

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 13 دسمبر 2018
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنےکی کوشش کریں گے، سرفراز احمد ۔ فوٹو:فائل

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنےکی کوشش کریں گے، سرفراز احمد ۔ فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بیٹسمینوں کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

جوہانسبرگ روانگی سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں قومی کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے حوالے سے کہا کہ جو چیز ہونے والی تھی ہوگئی، سیریز گزر گئی، اب ساری توجہ ساؤتھ افریقا کے دورے پر ہے، سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنےکی کوشش کریں گے۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ کامیابی کی سوچ لیکر جنوبی افریقا جارہے ہیں، ساؤتھ افریقا کی باؤنسی وکٹوں پر فاسٹ بولرز کا رول اہم ہوگا جب کہ ہمارے بیٹسمینوں پربھی بھاری ذمہ داری ہوگی، ہم اپنی اننگز کو لمبا کھیلنے کی کوشش کریں گے تاہم مشکل سیریز میں میزبان سائیڈ کے خلاف کامیابی پانے کے لیے ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا کہ شکست پر تنقید تو سننا پڑتی ہے تاہم قوم پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔