علامہ یوسف القرضاوی کا نام انٹرپول کی ’’مطلوب افراد‘‘ کی فہرست سے خارج

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
انٹرپول نے علامہ یوسف القرضاوی کا ’ریڈ نوٹس‘ ختم کردیا فوٹو: فائل

انٹرپول نے علامہ یوسف القرضاوی کا ’ریڈ نوٹس‘ ختم کردیا فوٹو: فائل

دوحا: انٹرپول نے ممتاز عالم دین  اور انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے سربراہ علامہ یوسف القرضاوی کا نام مطلوب افراد کی فہرست سے نکال دیا۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق دوحا میں القرضاوی کے ذرائع نے بتایا کہ انٹرپول نے علامہ یوسف القرضاوی کا نام ’وانٹ لسٹ‘ سے نکالنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھیجا ہے ۔

نوٹی فکیشن میں کہا گہا ہے کہ انٹرپول نے علامہ یوسف القرضاوی کا  نہ صرف’ریڈ نوٹس‘  ختم کردیا ہے  بلکہ مصر اور عراقی حکام کی جانب سے اسکالر کی گرفتاری کے لیے جاری گرفتاری کے وارنٹ بھی واپس لے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کی عدالت کا سابق صدر مرسی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی پر مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے دہشت گردی اور لوگوں کو اکسانے کے الزامات کے تحت انٹرپول سے  عالم دین کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا تھا۔

علامہ یوسف القرضاوی نے 2013 میں منتخب جمہوری صدر مرسی کے حق میں السیسی کی فوجی بغاوت کے خلاف آواز اٹھائی تھی، عبدالفتح السیسی نے صدر مرسی کو معزول کرکے انہیں جیل میں ڈالا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔