- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات
کراچی: عیدالفطر کے موقع پر پولیس نے شہر بھر میں عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے ہیں جبکہ اس عیدالفطر کے موقع پر پہلی مرتبہ پولیس کی جانب سے غیر ملکی سفارتخانوں، میڈیا کے دفاتر، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کے دفاتر پر بھی خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس کے8ہزار اہلکار عید کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، انھوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے لیے سندھ ریزرو فورس کے3ہزار اضافی اہلکار بھی طلب کرلیے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ شہر بھر میں موجود عید گاہ، نماز عید کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں،تفریح گاہوں، فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ، غیر ملکی قونصل خانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر، پولیس کے دفاتر، سپارکو، کینپ، اخبارات اور ٹی وی چینلز کے دفاتر کے اطراف بھی سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے تینوں دن شہر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ریپڈ ریسپانس فورس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس کمانڈوز کو بھی شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔