پاکستان انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے، الطاف حسین

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2013
ترقی یافتہ بننے کے لئے کسی بھی قوم میں خود احتسابی کامسلسل عمل  اور وطن سے سچی محبت کا ہونا ضروری ہے۔  الطاف حسین. فوٹو: فائل

ترقی یافتہ بننے کے لئے کسی بھی قوم میں خود احتسابی کامسلسل عمل اور وطن سے سچی محبت کا ہونا ضروری ہے۔ الطاف حسین. فوٹو: فائل

لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا کہ کسی بھی چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کرنے اورمشکلات کے باوجود مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فیصلے ذاتی خواہشات کی بنیاد پر نہیں بلکہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کئے جائیں، لفاظی اور اچھے جملے استعمال کرکے کوئی بھی قوم ترقی یافتہ نہیں بن سکتی۔

الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے، ملک کو اندرونی وبیرونی خطرات اور امن وامان سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ترقی یافتہ بننے کے لئے کسی بھی قوم میں خود احتسابی کامسلسل عمل  اور وطن سے سچی محبت کا ہونا ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔