پی پی رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 14 دسمبر 2018
پی پی رہنما شوکت بسرا کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شامل۔ فوٹو : فائل

پی پی رہنما شوکت بسرا کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شامل۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

گزشتہ روز شوکت بسرا نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔