سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں، امریکی سینیٹ میں قرارداد منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرار داد بھی منظور کر لی گئی۔ فوٹو:فائل

یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرار داد بھی منظور کر لی گئی۔ فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی سینیٹ میں یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 56 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس پر سعودی عرب نے صحافی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔