کراچی میں اینٹی کارلفٹنگ سیل کی کارروائی؛ 5 مطلوب ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
ملزمان میں  ہمایوں، کاشف، نادر، اعظم اور آصف  شامل ہیں، ایس ایس پی اے سی ایل سی : فوٹو: فائل

ملزمان میں  ہمایوں، کاشف، نادر، اعظم اور آصف  شامل ہیں، ایس ایس پی اے سی ایل سی : فوٹو: فائل

 کراچی: لیاقت آباد میں اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مطلوب ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اینٹی کارلفٹنگ سیل کی جانب سے کارروائی کے دوران 5 مطلوب ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جو 2005 سے ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، موٹرسائیکل چھیننے اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی اے سی ایل سی کے مطابق ملزمان میں  ہمایوں، کاشف، نادر، اعظم اور آصف  شامل ہیں، جو ماضی میں بھی کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتارملزمان میں سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موٹرسائیکلیں سمیت دیگربرآمد کیے گئے. ملزمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتیوں، چھینے گئے موبائل اورموٹرسائیکلوں کی کتنی وارداتیں کی یاد نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔