اکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
اکمل برادران کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں  فوٹوٹوئٹر

اکمل برادران کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں فوٹوٹوئٹر

لاہور: ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اورعمر اکمل کی والدہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔

اکمل برادران کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں ان کا انتقال جمعے کی صبح ہوا، اکمل برداران ملتان میں جاری  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ لے رہے تھے۔ ان کے لاہور پہنچنے پر ان کی والدہ کی  نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے چند روز قبل اپنی والدہ کی اسپتال سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں ان کے بھائی کامران اکمل  اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آرہے تھے جنہوں نے ان کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی تھی۔

https://twitter.com/mylifeharleen/status/1059746563306778624

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔