خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا، زلزلہ پیما مرکز: فوٹو: فائل

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا، زلزلہ پیما مرکز: فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، دیر لوئراوربونیر سمیت مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورگھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔