وزیراعظم نے پشاورشیلٹرہوم کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
شیلٹرہومزمیں 430 افراد کے لئے رہائش اور کھانا مہیا کیا جائے گا: فوٹو: فائل

شیلٹرہومزمیں 430 افراد کے لئے رہائش اور کھانا مہیا کیا جائے گا: فوٹو: فائل

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے پشاورشیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان پشاورپہنچے جہاں انہوں نے پشاورشیلٹرہومزکا افتتاح کیا۔  اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کو شیلٹرہوم سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے شیلٹر ہوم میں سہولتوں کا خود بھی جائزہ لیا۔

شیلٹرہومزخیبرپختونخوا حکومت نے اپنے 100 روزہ پروگرام کے تحت قائم کئے ہیں۔ شیلٹرہومزمیں 430 افراد کے لئے رہائش اور کھانا مہیا کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے پی کے ایک روزہ دورے پرہیں جہاں وہ اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے 100 روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی وزیراعظم کودی جائے گی۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں شیلٹرہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔