ڈیرن سیمی کی نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پرجوش بلکہ پر امید ہوں کہ فائنل بھی کھیلوں گا، ڈیرن سیمی

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پرجوش بلکہ پر امید ہوں کہ فائنل بھی کھیلوں گا، ڈیرن سیمی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں۔

پشاور زلمی کے کپتان گزشتہ 2  ایڈیشنز میں پاکستان آکر پرستاروں کی ڈھیروں محبتیں سمیٹ چکے ہیں، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، چند ہفتوں بعد نہ صرف کہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے پرجوش بلکہ پر امید ہوں کہ فائنل بھی کھیلوں گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب سے ہوگا،17 مارچ کو  فائنل سمیت 5 میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔