- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ہر 2 سال بعد کرانے کا فیصلہ
نئی دہلی: پاکستان کی تجویز پر جونیئر ہاکی ورلڈ کپ اب ہر 2 سال بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایف آئی ایچ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ دنیائے ہاکی کے مستقبل کا زیادہ تر دارومدار نئے کھلاڑیوں پر ہے، اس لیے جونیئرز کی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کو ممکن بنایا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری پی ایچ ایف کی طرف سے تجویز دی گئی کہ جونیئر ورلڈ کپ ہر دوسال کے بعد کروایا جانا چاہیے۔ اجلاس کے شرکاء نے شہباز سینئر کی تجویز کو باہمی اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
یاد رہے کہ جونیئر ورلڈ کپ کا آغاز 1979ء میں فرانس میں ہوا تھا، ورلڈ کپ کے ابتدائی 3 ایڈیشنز کا انعقاد ہر 3 سال کے بعد کیا گیا تاہم 1985ء سے لے کر 2013ء تک عالمی کپ ہر 4 سال کے بعد ہوتا رہا تاہم بھارتی شہر لکھنو میں ورلڈ کپ کا انعقاد 3 سال کے بعد ہوا جب کہ اب پی ایچ ایف کی تجویز کے بعد یہ ورلڈ کپ اب ہر 2 سال کے بعد ہوا کرے گا۔
واضح رہے کہ جرمنی کو سب سے زیادہ 6 بار، بھارت کو 2 بار جبکہ پاکستان ، آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو ایک، ایک بار جونیئر ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔