- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
فلسطین میں ایک اور نوجوان شہید، دو روز میں تعداد 4 ہوگئی
غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان کی شہادت کے بعد دو دن میں شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رملہ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا اس طرح 2 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
گزشتہ روز اسی علاقے میں چھ گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ محاصرے کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان چاروں فلسطینی نوجوانوں نے کار میں سوار ہو کر ایک بس اسٹاپ کے قریب شہریوں پر گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
حماس نے غیر قانونی آباد کاری والے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے نوجوان کسی بھی طاقت کو اپنے گھروں پر قابض ہونے نہیں دیں گے اور اپنے بنیادی حقوق کا دفاع کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹس پر نفری میں اضافہ کردیا ہے اور بلا وجہ شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔