سائنا نیہوال کی ساتھی کھلاڑی پاروپالی کیشپ سے شادی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 دسمبر 2018
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے روابط تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے روابط تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دہلی:  بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نیہوال اپنے ساتھی کھلاڑی پاروپالی کیشپ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سائنا نیہوال نے اپنے ساتھی کھلاڑی پاروپالی کیشپ سے شادی کرلی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے روابط تھے۔

اس سے قبل جوڑے نے 16 دسمبر کو شادی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حیران کن طورپر سائنا نے اب تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔