بدین ،بیٹے کو نوکری نہ دیے جانے پر بلدیہ ملازم کی خودکشی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 5 جولائ 2013
میونسپل کمیٹی بدین کی پیپلز ورکرز یونین کے صدر انور ملاح اور متوفی کے بھائی جمیل غوری نے بتایا کہ عبدالمجید غوری 2 برسوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ فوٹو: فائل

میونسپل کمیٹی بدین کی پیپلز ورکرز یونین کے صدر انور ملاح اور متوفی کے بھائی جمیل غوری نے بتایا کہ عبدالمجید غوری 2 برسوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ فوٹو: فائل

بدین:  میونسپل کمیٹی بدین کے اکاؤنٹ کلرک عبدالمجید غوری نے ڈیوٹی کے دوران اپنی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر فائر کرکے خود کشی کرلی۔

لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ میونسپل کمیٹی بدین کی پیپلز ورکرز یونین کے صدر انور ملاح اور متوفی کے بھائی جمیل غوری نے بتایا کہ عبدالمجید غوری 2 برسوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

2 برس قبل موجودہ صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندرو اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کوٹہ پر میونسپل کمیٹی بدین میں سن کوٹہ پر پرانے ملازمین کے بیٹوں اور بھائیوں کو نوکریاں دی جارہی تھیں جن میں 3مرتبہ عبدالمجید غوری کے بیٹے کا آرڈر کرکے منسوخ کیا گیا اور اس کی جگہ من پسند ملازمین کے 3,3 بیٹوں، بھائیوں، بھتیجوں کو نوکریاں دی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔