ٹھٹھہ: پک اپ نے موٹرسائیکل کو روند دیا، ایک ہلاک، 2زخمی

نامہ نگار  جمعـء 5 جولائی 2013
نامعلوم تیز رفتار پک اپ انھیں روندتی ہوئی چلی گئی جس کے نتیجے میں جان محمد ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔فوٹو: فائل

نامعلوم تیز رفتار پک اپ انھیں روندتی ہوئی چلی گئی جس کے نتیجے میں جان محمد ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔فوٹو: فائل

ٹھٹھہ:  گجو کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گجو سے 3 افراد جان محمد ملاح، شاہ جہاں اور دلمراد موٹرسائیکل پر ٹھٹھہ آرہے تھے کہ نامعلوم تیز رفتار پک اپ انھیں روندتی ہوئی چلی گئی جس کے نتیجے میں جان محمد ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ جہاں اور دلمراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اور لاش کو مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔