- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
نااہل افسران نے حیدرآباد کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا، وسیم حسین

ذمے داریوں سے غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، رکن اسمبلی. فوٹو: فائل
حیدرآباد: بلدیہ حیدرآباد کے افسران کی نااہلی سے حیدرآباد شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے سید وسیم حسین نے یونین کونسل 20 سٹی حیدرآباد میں ایم پی اے ترجیحی پروگرام کے تحت سیوریج کی لائنوں کی تعمیر نو کے کاموں کا جائز ہ لیتے ہوئے وہاں معززین و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وسیم حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی انتظامیہ نے عوام کو لاوارث سمجھ رکھا ہے مگر وہ یاد رکھے کہ یہ شہر قائد تحریک الطاف حسین کا ہے یہاں کے باسی لاوارث نہیں۔
انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کے کارکنان اس شہر کی تعمیر و ترقی کیلیے دن رات کوشاں ہیں مگر انتظامیہ کا رویہ قابل افسوس ہے۔ حیدرآباد شہر کی مین شاہراہوں پر نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کیلیے ٹی ایم اے سٹی کی جانب سے کام نہ کیے جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹی ایم اے کے افسران اپنی ذمے داریوں سے چشم پوشی اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد میں صفائی کے فقدان کا نوٹس لیں اور اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
علاوہ ازیں متحدہ حیدرآباد کے زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ ملک میں عوامی انقلاب کے ذریعے جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ظلم و جبر کا خاتمہ کر کے غریب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام کو وہ مقام دلانا چاہتی ہے جس میں تمام طبقوں کی عوام کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔