چمن: پاک افغان سرحد پرباب دوستی کے قریب خودکش حملہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2013
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپین بولدک اسپتال منتقل کردیا۔  فوٹو: پی پی آئی

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپین بولدک اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو: پی پی آئی

چمن: پاک افغان سرحد پرباب دوستی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونےوالوں میں افغان پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپین بولدک اسپتال منتقل کردیا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ دھماکے کے بعد باب دوستی کو آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔