عید کی خوشیوں میں برمی مسلمانوں کو یاد رکھا جائے، شیخ شوکت

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 22 اگست 2012
اہل پاکستان ظلم وستم سے نجات اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کریں

اہل پاکستان ظلم وستم سے نجات اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کریں

حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر شیخ شوکت علی نے تمام اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں برما کے مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جا ئے۔ اہل پاکستان ظلم وستم سے نجات اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کریں اور برما کے مسلمانوں کے لیے مالی تعاون کریں اورقوم رمضان المبارک کی تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

فرقہ واریت، لسانیت وعصبیت اور گروہ بندی سے بچیں، دین کی بنیادی باتیں، اجتماعیت اور معاشرتی فلاح و بہبود کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کیا جائے۔ ملکی سلامتی، قومی یکجہتی، قومی ترقی اور اجتماعی سوچ کو پروان چڑھایا جائے۔ برما سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلیے دعائیں کریں اور برما کے مسلمانوں کی مالی امداد کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کے پاس اپنے عطیات جمع کرائیں۔ امیرضلع نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عید کے اجتماعات میں برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے فنڈز جمع کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔