فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کیلئے آنے والی مریضہ کی عزت ڈاکٹرنے تار تارکردی

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2013
انیلہ اپنی ماں کے ساتھ سول اسپتال کے ایک وارڈ میں علاج کے لئے آئی تو ڈاکٹر ناصر بیگ اسے اکیلے کیبن میں لے گیا  فوٹو: فائل

انیلہ اپنی ماں کے ساتھ سول اسپتال کے ایک وارڈ میں علاج کے لئے آئی تو ڈاکٹر ناصر بیگ اسے اکیلے کیبن میں لے گیا فوٹو: فائل

فیصل آباد: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں علاج کے لئے  آنے والی مریضہ کو ڈاکٹر نے کیبن میں لے جاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈاکٹر مسیحائی تو پہلے ہی بھول چکے تھے اب شاید انسانیت بھی بھولتے جارہے ہیں، فیصل آباد کے سول اسپتال میں مسیحا نے درندہ بن کے مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، انیلہ اپنی ماں کے ساتھ سول اسپتال کے ایک وارڈ میں علاج کے لئے آئی تو ڈاکٹر ناصر بیگ اسے اکیلے کیبن میں لے گیا جبکہ انیلہ کی ماں بیٹی کا انتظار کرتی رہی اور ڈاکٹر نے اس کی بیٹی کو ہراساں کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے  کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔