فوج کی جانب سےمرسی حکومت کا تختہ الٹنے پرافریقی یونین نے مصرکی رکنیت معطل کردی

اے ایف پی  جمعـء 5 جولائی 2013
مصر ی فوج کے سربراہ نے بدھ کو صدر مرسی کی حکومت کو برطرف کرکے ملک  کے آئین کو معطل کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

مصر ی فوج کے سربراہ نے بدھ کو صدر مرسی کی حکومت کو برطرف کرکے ملک کے آئین کو معطل کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

عدہس ابابا: افریقی یونین نے مصر ی فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے پر مصر کی رکنیت معطل کردی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افریقی یونین کی سیکورٹی اور امن کونسل نے آج ہونے والے اجلاس ميں مصر کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور کسی بھی اجلاس ميں مصر کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مصر ی فوج کے سربراہ نے بدھ کو صدر مرسی کی حکومت کو برطرف کرکے ملک  کے آئین کو معطل اور چیف جسٹس کو ملک کو عبوری صدر بنانے کااعلان کیا تھا۔ افریقی یونین میں غیرجمہوری انداز  ميں حکومتوں کی تبدیلی کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ صدر مرسی کی برطرفی کے بعد مصر کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔