ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں نے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

میاں اصغر سلیمی  ہفتہ 15 دسمبر 2018
ورلڈ کپ کا فائنل 16 دسمبر کو بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا . فوٹو : ٹویٹر

ورلڈ کپ کا فائنل 16 دسمبر کو بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا . فوٹو : ٹویٹر

بھوبینشیور: ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں نے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی شہر بھوبینشیور کے کالنگا اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو صفر کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کرلی، فاتح ٹیم کی طرف سے ہینڈرکس نے 2 بار گیند کو جال کے اندر پھینکا جب کہ بون، گوگنارڈ، چارلیر اور ڈوکیئر نے ایک، ایک گول کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے آسٹریلیا کو شوٹ آﺅٹ پر 3-4 سے ہرا کر ٹائٹل مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا، مقررہ وقت پر مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ ورلڈ کپ کا فائنل 16 دسمبر کو بیلجیم اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔